English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں‌ دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف

share with us

دبئی:13اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) متحدہ عرب امارات  کے محکمہ شہری دفاع نے اپنی نوعیت کی پہلی جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ گاڑی متعارف کرادی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی جبکہ دنیا میں دوسری جدید الیکٹرانک فائربریگیڈ متعارف کرائی ۔

محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خبیر راشد المطروشی نے تعارفی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فائربریگیڈ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے چالیس فیصد بہتر ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔، اس گاڑی میں سی اے این – بی یو ایس ٹی ٹیکنالوجی والا کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کا  آپریشنل سسٹم 17 انچ کے اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’اس فائر بریگیڈ میں روزن پاور این ایچ 35 نامی آگ بجھانے کا سسٹم نصب کیا گیا ہے، واٹر ٹینک میں چار ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ جھاگ والے ٹینک میں  چار سو لیٹر تک پانی بھرنے کی گنجائش ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی میں چار جدید ترین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ٹینکوں میں پانی اور جھاگ کی مقدار معلوم کرنے کے لیے آلے لگائے گے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس فائربریگیڈ کو ایکسپریس چارجر کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے، 40 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے، جو چھ تا آٹھ گھنٹے بغیر کسی وقفے کے چل سکتی ہے، یہ گاڑی ہر طرح کی آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا