English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب مولانا مقبول صاحب کے ہاتھوں بھٹکل میں ہوا "قرآنک وائز" ویب سائٹ  کا اجراء

share with us

بھٹکل 12 اپریل (پریس ریلیز) بھٹکل میں آج ہوا "قرآنک وائز" http://quranicvoice.in ویب سائٹ کا اجراء مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی کے ہاتھوں مکتب سن شائن اسپورٹس سینٹر کے آمنہ ہال میں ہوا۔

عزیزی معاویہ رکن الدین کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز کیا گیا اس کے بعد برادر احمد صدیق نے ویب سائٹ کا تعارف اور اس کا مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نئی ٹیکنالوجی اور نئے وسائل سے ممکن حد تک ہم ان شاءاللہ قرآن کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کرنے کا ارداہ کیا اور اسی کی ایک کری ویب سائٹ کا اجراء ہے ۔

اس کے بعد مولانا مقبول صاحب ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) کے ہاتھوں ویب سائٹ کا اجرا عمل میں آیا

مولانا مقبول صاحب نے قرآنک وائز کے ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں مدارس کے طلباء اور کالجز کے طلباء موجود ہیں اور مدارس کے طلبہ کا علم اور انکی فکر اور کالجز کے طلباء کا ہنر جمع ہو رہا ہے جس سے ایک نئی چیز وجود میں آئی ہے اس کے ساتھ مولانا مقبول صاحب نے فرمایا کہ قرآن مجید کی یہ ویڈیو بنانے اور آیات کا انتخاب کرنے اور فوٹوس ڈیزائن کرنے اور پھر اسکی تصحیح  اور اس کو نشر کرنے وغیرہ میں جو وقت صرف ہوتا ہے یہ بھی ایک عبادت ہے اور عند للہ یہ کے اوقات عبادت میں شامل ہوتے ہیں۔

اس کے بعد جناب قیصر محتشم صاحب نے ٹیم قرآنک وائز کا شکریہ ادا کیا اور آگے کی طرف بڑھنے توجہ دلائی اور ہر طرح سے اپنے تعاون کرنے کو فرمایا

اس تقریب میں مولانا مقبول صاحب کے ساتھ سن شائن اسپورٹس سینٹر کے جنرل سیکرٹری جناب قیصر محتشم اور دیگر ذمہ داران شریک تھے اور ان کے ساتھ ٹیم قرآنک وائز کے تمام ممبر موجود تھے ۔

آخر میں مولانا مقبول صاحب کی دعا سے مجلس کا اختتام کا اختتام ہوا..

بتادیں کہ قرآنک وائز یہ بھٹکل کے نوجوانوں کی ایک ٹیم ہے جوگذشتہ ڈیڑھ سالوں سے سوشل میڈیا پر دینی مواد وغیرہ کے ارسال کرنے میں خاصی متحرک ہے ۔

انکے واٹسآپ گروپس اور یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈیا قرآنک وائز "Quranic Voice" کے نام سے موسوم ہے۔

ان کے گروپس میں روزانہ قرآن مجید کی ویڈیوز مع اردو و انگریزی ترجمہ سلسلے وار، اس کے علاوہ حرمین شریفین کی دلنشین شارٹ کلپس بھی ارسال کئے جاتے ہیں ۔

اور مختلف قرائے کرام کی تلاوت آیات کے انتخاب کے ساتھ نشر کی جاتی ہیں، اسی طرح اسلامی تعلیمات قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں نشر کی جاتی ہیں۔

سلسلہ وار ویڈیو:

روزانہ بلاناغہ صرف ڈیڑھ سے ڈھائی منٹ میں اردو ترجمہ کے آواز اور انگریزی ترجمہ کی لکھائی کے ساتھ قرآن مجید کی ویڈیو سلسلہ وار نشر کی جاتی ہے۔

اب تک قرآن مجید کے کل پانچ پارے 266/قسطوں میں نشر (upload) ہو چکے ہیں

اگر کوئی بندہ ان ویڈیوس کو پابندی کے ساتھ دیکھے گا تو قرآن مجید کا مفہوم برابر سمجھے گا اور قرآن مجید کا ترجمہ کے ساتھ ایک دور ہوجائے گا اور ان شاء اللہ اس کے بہترین فوائد ہمیں اپنی زندگیوں میں نظر آئیں گے۔

الحمداللہ اس سلسلے میں بہت سارے لوگوں کے اچھے تاثرات سامنے آرہے ہیں اور اس کے فوائد کا اظہار بھی کیا ہے۔

قرآنی تعلیمات سے استفادے کے لئے قرآنک وائز کے واٹسآپ گروپ سے جڑ جائے

http://join.quranicvoice.in

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا