English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور کیرلا میں رمضان المبارک کا اعلان، کل بروز منگل کو ہوگا پہلا روزہ

share with us

بھٹکل 12 / اپریل 2021( فکرو خبر نیوز) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور کیرلا میں چاند کی تصدیق ہونے پر رمضان المبارک کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھٹکل قاضی صاحبان نے چاند کی رؤیت ثابت ہونے پر رمضان المبارک کے بابرکت ایام شروع ہونے کا اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے مطابق کل بروز منگل  بھٹکل و مضافات میں پہلا روزہ ہوگا۔
منگلور، اڈپی ، کنداپور اور شیرور میں بھی کل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔
ہوناور اور کمٹہ سے ملی اطلاعات کے مطابق یہاں بھی کل روزہ ہوگا البتہ کاروار میں بروز بدھ کو روزہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا