English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں نافذ ہوسکتا ہے لاک ڈاؤن؟ 

share with us

بنگلورو 12 اپریل 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کو کہا کہ اگر ضرورت پیش آئے تو ریاستی حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرسکتی ہے۔ عوام اگر توجہ نہیں دیتی تو پھر ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑسکتے ہیں اور اگر ضرورت پیش آتی ہے تو، ہم لاک ڈاؤن نافذ کردیں گے۔ اتوار کے روز ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسوں کے بارے میں سوالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان سے اپنی حکومت کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔'' (میں نے اس سے کہا) ہم نے ان اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے جہاں کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لیے کہیں۔  ہینڈ سینیائٹرز استعمال کریں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔
ادھر بنگلورو میں وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی طرف مائل نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ تعاون کریں۔ عوام اگر تعاون کریں تو کورونا وائرس کی دوسری لہر کو شکست دی جاسکتی ہے۔لاک ڈاؤن کی بات ان اطلاعات کے بعد ہوئی ہے کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مختصر مدت کے لئے لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔سدھاکر نے اتوار کے روز کہا تھا کہ مہینے کے آخر تک یہ معاملات پچیس ہزار سے تیس ہزار تک جاسکتے ہیں-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا