English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولکی میں حفاظِ کرام کے اعزاز میں سجی خوبصورت محفل ، فارغات کے اعزاز میں بھی منعقد ہوا خواتین کے لیے پررونق پروگرام

share with us

ولکی12؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/مختاراحمد ولکی) بروز سنیچر مورخہ 11؍ اپریل 2021 ء مطابق 27 شعبان المعظم  1442ھ  دوپہرڈھائی بجے مدرسہ نسواں سیدہ فاطمة الزہراء کے وسیع وعریض کمرہ میں ایک خوبصورت مجلس سجائی گئ۔  
نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ بعد عصر مدرسہ فاطمةالزھراء کی معلمات نے  پھراپنی طالبات کی طرف سے مختلف انداز میں مختلف مظاہرہ پیش کئے' اور اس سال فارغ ہونے والی طالبات نے اپنی روداد سفر اور تاثرات بڑے ہی رقت آمیز انداز میں پیش کر کیسامعات کورلادیا۔   معلمات کے فکر انگیز بیانات کے بعد طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے' اور  کلمات شکر اوردعا کے ساتھ مغرب کی اذان پر یہ مجلس اختتام پزیر ہوئی۔  خواتین کی بڑی تعداد  اس موقع پر موجود تھی جس کی وجہ سے وسیع و عریض کمرہ آخر  تک بھرا رہا' واضح رہے اس سال اس مدرسہ سے تین طالبات کو اسناد و خصوصی انعامات سے نوازا گیا ہے۔
  دوسرے دن بروز اتوار 28 شعبان مسجد ابو بکر صدیقّ ولکی جامعہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ  کے شعبہ حفظ سے حفظ کی تکمیل کے بعد فراغت حاصل کرنے والے تین طلباء کے اعزاز میں پر رونق  مجلس سجانی گئ ' جلسہ کی ابتداء ولکی جامعہ عمر کیطالب علم ذوالکیف ابن جیلانی پوٹلی کی تلاوت ہوئی۔  جلسہ  کی صدارت جماعت المسلمین ولکی کے صدر جناب خالد محی الدین ملا صاحب نے کی۔  مہمان خصوصی کیطورپرمشہور عالمِ دین مولانا الیاس ندوی اور مولانا جعفر صاحب ندوی اور  مولانا مفتی عبد النور صاحب ندوی تشریف فرما تھے۔
 ادارہ کی سالانہ رپورٹ حافظ تبریز ھگلواڑی نے پیش کیا اور  اس دوران ننھے طلباء جامعہ کی طرف سے عظمتِ  قرآن پر  مظاہرہ  ہوا جو نہایت دلچسپ و روح پروررہا۔، وقفہ اور بعد مغرب دوسری مجلس کا آغاز فواد ابن سعود جدہ کی تلاوت قران سے  ہوا۔ طلبہ کے بقیہ مظاہرہ کے بعد  اس سال ولکی جامعہ سیدنا عمررضی اللہ شعبہ حفظ فارغ ہونیوالے ۳ حفاظ کرام شہزاد  ابن شبیرداولجی،ابراھیم ابن نورالدین قادرا اور عبدالسبحان ابن خواجہ فکردی  کا تکمیل قرآن مولوی حافظ محمد حسین صاحب نے کرایا۔  بعدازاں مہمان علماء عظام کے فکر انگیز و نصیحت آمیز بیانات بھی ہوئے۔
حضرت مولانا الیاس صاحب نے  اپنے کلیدی خطاب میں دور حاضر، خاص کر ملک بھارت کے حالات کی سنگینی کو سامنے رکھتے ہوئے دینی تعلیم اور دینی مدارس کی اہمیت و ضرورت اور افادیت کو بیان کرتے ہوئے لوگوں کو اسکے لئے تن من دھن سے جڑے رہنے کی ترغیب دی۔ مولانا کا بیان ہمیشہ کی طرح ولولہ و فکر انگیز رہا،نظامت کے فرائض مولوی فیاض،مولوی شہنواز،مولوی فیض اور احمد سکری صاحب نے بحسن خوبی انجام دیے،نوجوانان ولکی نے دو دن سے بڑی دلچسپی و لگن  سے اس جلسوں کو کامیاب بنانے میں ان تھک کوششیں و محنتیں کی،خاص و عام کے لئے تواضع کا انتظام کیا گیا تھا،مہمانوں کو لانے اور واپس پہچانے تک کی پوری ذمہ داری جناب اسلم شیخ صاحب نے بہترین طور پر نبھائی، ولکی جامعہ کے پہلے و سابق استاد مولوی حافظ محمد حسین صاحب کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا،واضح رہے اس سال کے سالانہ نتائج کا اعلان بھی اسی موقع پر ہوا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا