English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا ریمیڈیسور کی قلت سے عوام پریشان ، مرکز نے ایکسپورٹ پر لگائی پابندی

share with us

:12اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا کے علاج کے طور پر استعمال ہونے والی دوا ریمیڈیسورکی قلت نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ، کئی شہروں میں ریمیڈیسور حاصل کرنے کے لئے لوگ صبح سے لائنوں میں لگ رہے ہیں لیکن دوا کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو دوائیاں مہیا نہیں ہوپارہی ہے ،اسی کے پیش نظر اب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے

مرکزی حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ریمڈیسیور کی برآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
کامرس و صنعت کی وزارت نے اتوار کے روز اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ پابندی تب تک نافذ رہے گی جب تک کہ ملک میں کورونا کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوجاتی، ساتھ ہی مرکزی حکومت نے مریضوں اور اسپتالوں تک ریمیڈیسور دوا پہنچانے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کے لئے بھی ہدایت جاری کی ہے۔
حکومت نے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریمیڈیسویر کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک میں ریمیڈیسور کی دستیابی بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مرکزی حکومت نے ریمڈیسویر کے تمام گھریلو مینوفیکچروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر دوا کے اسٹاک / تقسیم کاروں کی تفصیلات بتائیں۔ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر افسران کو اسٹاک چیک کرنے اور ہولڈنگ، بلیک مارکٹنگ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا