English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کوسموس اسپورٹس سینٹر کی عمارت کا تزئینِ نو کے بعد ہوا افتتاح، نئے مقاصد اور نئے حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا کیا گیا اظہار

share with us

بھٹکل 11؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) کوسموس اسپورٹس سینٹر کی عمارت کا تزئینِ نو کے بعد آج شام بعد عصر افتتاح  عمل میں آیا۔ اس موقع پرقاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی کے ساتھ ساتھ  کوسموس اور فیڈریشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد کوسموس کے جنرل سکریٹری مولانا اسماعیل انجم گنگاولی ندوی پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ اب عمارت تو نئی بن چکی ہے اب ہمارے اندر نیا عزم نئے ارادے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور ہر میدان میں بازی لے جانا ہے  چاہیے کھیل کا میدان ہو یا تعلیمی سرگرمیاں یا رفاہی کام ہوں۔ مزید عزائم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جدید طرز پر بچوں کو اعلی تعلیم کے لیے ٹریننگ کورس ہونگے۔ آئی اے ایس اور آئی پی ایس وغیرہ کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انجمن و جامعہ کے اساتذہ کے الگ الگ عناوین پر لیکچرس ہونگے۔ اور مختلف طبی کیمپ بھی منعقد کرنے کا پروگرام ہے۔  نشیبی علاقوں میں جو پانی کی تکلیفات ہیں اس پر بھی واٹر پلانٹ کا بھی عزم ہے جو ان شاء اللہ رمضان کے بعد پوری پلاننگ کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔
مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ اسپورٹس سینٹروں کے ذریعہ نوجوانوں کی تربیت کی  کوشش کی جاتی ہے اس میں تمام ممبران اور خاص کر جو عام ممبران ہیں انہیں اس کی زیادہ فکر ہونی چاہیے چونکہ انہیں اس کی جتنی فکر ہونی چاہئے وہ نہیں ہوتی مزید کہا کہ دین و ایمان کی فکر ہونی چاہیے اور انسانوں کی فلاح و بہبودی کے لیے جو بھی کام کیا جائے گا وہ بھی عبادت میں ہی شمار کیا جاتا ہے اور جنرل سکریٹری کی بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح نئی عمارت کے ساتھ ہمیں نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
بھٹکل میونسپل کے صدر جناب پرویز قاسمجی صاحب نے صاف و شفاف پینے کے پانی اور اس کے لیے جگہ کے سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کی بات کہی اور کوسموس جنرل سکریٹری کے بیان کردہ عزائم میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس ٹریننگ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اس کے علاوہ دوسرے کم خرچ اور کم وقت میں دوسرے ایسے کورس کی طرف نشادہی کی جس سے قوم و ملت کا بڑا فائدہ ہوسکتا ہے اور آگے چل کر ان نوجوانوں سے قوم و ملت کے بہت سارے مسائل بآسانی حل کئے جاسکتے ہیں۔

صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے کہا کہ ہمیں چھوٹے بچوں کی ایک منظم ٹیم بنانا چاہیے اور ہمارے نوجوان ان کی نگرانی کرنا چاہیے چونکہ وہ مستقبل میں آپ کی جگہ پر ہونگے ہوئے مزید مولانا نے کہا کہ جو نوجوان تعلیم کے میدان میں آگے ہیں انہیں قوم کے کاموں میں آگے آنا چاہیے ہمیں اس وقت اچھے باصلاحیت نوجوان کی قومی اداروں میں ضرورت ہے وہ آگے آئیں اور قوم کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کرنے والے ہوں-
صدر کوسموس مولانا ارشاد نائیطے ندوی نے مہمانوں کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ مولانا نے بتایا کہ الحمدللّٰہ ہم گزشتہ سالوں سے تعلیمی ایوارڈ  منعقد کرتے آرہے ہیں تاکہ تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں اور ساتھ ہی ساتھ سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چکر حصہ لینے والے ہوں اور اپنے مقاصد پر کام کررہے ہیں۔ آخیر میں مولانا نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

نظامت کے فرائض جناب اسماعیل چڈو باپا شابندری صاحب نے انجام دی اور موصوف نے ترانہ کوسموس کے چند اشعار بھی مترنم آواز میں پڑھ کر محفل میں چار چاند لگادئیے۔

آخیر میں سرپرست کوسموس قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا