English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت دبئی نے ممتاز طلباء کے درمیان تقسیم کیے عبدالرحیم جوکاکو اکیڈمک ایکسیلنس ایواڈ 

share with us

دبئی  11؍ اپریل 2014(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی جانب سے دسویس، بارہویں اور ڈگری نیز امارات اوقاف سے منظور شدہ مدارس میں عا لمیت کی تکمیل کرکے ممتاز نمبرات سے کامیابی کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیان عبدالرحیم جوکاکو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی تقسیم کے لیے زوم آن لائن پر ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں بھٹکل مسلم جماعت دبئی سے تعلق رکھنے والے ممتاز طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور مہمانانِ خصوصی نے اپنی تقاریر میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس میں کیے جانے والے اصلاحات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اب ماسٹرز سے بڑھ کر تکنیکی  اور مزید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب سی اے خلیل الرحمن صاحب نے اپنے خطاب میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔ 
امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے تعلیم کے ذریعہ آرہی بے راہ روی کو روکنے پر زور دیتے ہوئے نصابِ تعلیم میں کئی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ 
آئے اے ایس آفیسر جناب محمد احسان عابد صاحب سول سرویس کے میدان میں مختلف طریقوں سے آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں مختلف چیلنجس ہیں اور سب سے بڑی یہ ہے کہ آپ کو اپنے سماج کے لیے کچھ خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو حکومت کی جانب سے بہت سی سہولیات مہیا بھی کرائی جاتی ہے۔ 
ڈاکٹر محمد ولی اللہ ندوی نے اپنے خطاب میں اپنے اندر صلاحیت پختہ کرنے کی توجہ مبذول کراتے ہوئے حدیث کی روشنی میں بیان کیا کہ جب بھی کوئی کام کیا جائے تو اچھی طرح کرنا چاہیے۔ اور ہمیں اس کا اہتمام کرنا چاہیے کہ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھیں۔

صدر جماعت جناب اشفاق سعدا صاحب نے جماعت کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ  جماعت تین دہائیوں سے مدرسہ تحفیظ القرآن عمر بن خطاب چلاتی آرہی ہے ۔ اسی طرح تعلیمی میدان میں خصوصی طور پر وکالت اور صحافت کے میدان میں آگے بڑھنے والوں کے لیے خصوصی اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی اداروں کا تعاون بھی کیا جاتا ہے۔جماعت ھذا ایک عرصہ سے تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کرتی آرہی ہے۔ 

ایوارڈ یافتہ طلبا و طالبات کے اسماء

عائشہ بنت محمد سمیر دامدا

نجمہ بنت نجیب حسن نظام الدین دامدا

فاطمہ اسحاق بنت سید اسحاق

محاسن بنت محمد محسن ہلارے

محمد حسن ابن فیروز احمد شاہ بندری

عبیدحسن  ابن داؤد حسن

محمد سفزان ابن نعمان دامودی

خدیجہ نازش بنت نجیب حسن نظام الدین

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا