English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا ویکسین سے امیر ممالک کو نوازا اورغریب کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

share with us

جنیوا: 10اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم غیبریس نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی امیر اور غریب ممالک میں غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم غیبریس نے کورونا وائرس کی عالمی سطح پر تقسیم کو امتیازی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم میں چونکا دینے والا عدم توازن ہے۔

عالمی اداری صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم غیبریس جو کورونا ویکسین کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرتے ہیں نے بتایا کہ مالدار ممالک میں ہر 4 میں سے ایک فرد کے لیے کورونا ویکسین مل گئی ہے جب کہ غریب ممالک میں ہر 500 میں سے صرف ایک فرد کے لیے ویکسین ملی ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ  ہمیں امید تھی کہ اس سال مارچ کے آخر تک کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں غریب ممالک کو موصول ہوجائیں گی لیکن اب تک صرف 3 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں فراہم کی جاسکی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے پروگرام ’’کوویکس اسکیم‘‘ کی بھی نگرانی کر رہی ہے اور 92 غریب ممالک تک کورونا ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا