English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل انجمن پی یو اور ڈگری کالج کے احاطہ میں نئے تعمیرہ شدہ سڑکوں کا افتتاح 

share with us

بھٹکل 10؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے پی یو اور ڈگری کالج کے احاطہ میں نو تعمیرشدہ روڈ کا افتتاح صبح انجمن کے جنرل سکریڑی جناب اسماعیل صدیق، ایڈیشنل سکریٹری  جناب اسحاق شاہ بندری اور نائب صدرجناب صادق پلور کے ہاتھوں ہوا۔
اس موقع پر فکروخبر سے بات کرتے ہوئے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق نے بتایا کہ آج جس روڈ کا ہم لوگوں نے افتتاح کیا ہے یہ بہت ضروری تھا جس سے ہمارے طلباء کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور صفائی کا نظام بھی اس سے بہت متاثر ہو رہا تھا اس کے لیے انجمن کے بڑے ہمدرد اور خیر خواہ جناب قاضیا ابراہیم صاحب کا گرانقدر تعاون رہا۔ اس کے علاوہ ہمارے ایک اور ہمدرد جناب ڈاکٹر اسماعیل صاحب نے انجمن پی یو کالج کی تزئین کے لیے جو تعاون پیش کیا ہے پوری انجمن انتظامیہ ان کی ممنون و مشکور ہے۔ علاوہ ازیں جنرل سکریٹری نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس طرح کے بہت سے  کام مزید کرنا ہے اگر انجمن  کے فارغین ادارے کے مالی استحکام کے سلسلے میں فکر کریں اور آگے بڑھ کر حصہ لیں تو اس طرح کے مسائل باسانی حل ہوسکتے ہیں
اس موقع پر انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا اور دیگر موجود تھے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا