English   /   Kannada   /   Nawayathi

عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب کی جانب سے آیورویدک طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد 

share with us

بھٹکل 10؍ اپریل 2021(فکروخبرنیوز) عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب کی جانب سے آج صبح عاقب ولا شادی ہال نزد شمس الدین سرکل آیوردک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی افراد نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشورے حاصل کیے۔
جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں اور خصوصا ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں پھول پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا دوسرا کیمپ ہے اس سے پہلے الافراح ہال میں آنکھوں کا ایک کیمپ انہی کے بھائی مرحوم جناب سیف اللہ شابندری کے نام پر ہوچکا ہے اور آگے بھی ہم بہت سارے اس طرح کے کیمپ بھٹکل سمیت  قرب و جوار کے دیگر علاقوں میں منعقد کرتے رہیں گے۔ مزید عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا کیمپ منعقد کرینگے جس میں گورمینٹ کے شعبہ جات میں ہمارے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ان کو ٹریننگ کے ساتھ انٹرویو کے لیے تیار کرینگے اور انہیں اس مرحلہ تک پہنچانے کے لئے پوری کوشش کرینگے۔ اس کیمپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے رجسٹریشن کے مطابق ۲۵۰ لوگوں کے نام درج کرائے گیے ہیں۔ 
ڈاکٹر سری دھر راو نے عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عنایت اللہ صاحب کا یہ اقدام کیمپ کے انعقاد پر پر مبارکباد دی اور اس طرح کے کیمپ آگے بھی منعقد کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا کام ہے جس سے عوام کی خدمت ہوتی ہے۔ کورونا کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ انہوں نے یہاں تک کہا کہ یہ بیماری ہی نہیں ہے۔ 
کنداپور یونانی ہاسپٹل کے پرنسپال نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ انعقاد کرنے کے بہت سارے فائدے ہیں جس میں لوگوں کو بہت ساری بیماریوں کی تشخیص کی جاتی ہے اور لوگوں کو اس سے بچنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔۰

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے کہا کہ  جناب عنایت اللہ شابندری صاحب خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان کا کام کرنے کا انداز اور دائرہ بھی وسیع ہوتے جارہا ہے اور کام کرنے میں جس طرح سے چست ہوکر سامنے آرہے ہیں وہ ظاہر ہے۔ انہوں نے عنایت اللہ صاحب کے حق میں مزید آگے بڑھ کر کام کرنے کی دعا دی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ عبیدالرحمن ابن مولانا امین رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس پروگرام کی نظامت جناب عتیق الرحمن شابندری نے کی جنہوں نے عنایت اللہ شاہ بندری فینس کلب  کا مختصرا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چھ ماہ قبل اس کو منظم انداز میں ایک پروگرام کیا گیا تھا جس میں بلا تفریق مذہب کام کرنا ہے اور جناب عنایت اللہ شابندری کی واحد شخصیت ہے جن کے نام سے ایک کلب شروع کیا گیا اور الحمدللّٰہ قرب و جوار کے لوگوں کی خدمت کا خاکہ بہت بڑا ہے جس کے تحت بہت کچھ کام چل رہا ہے 
اسٹیج پر جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب محتشم عبدالرحمن صاحب اور  صدر بھٹکل میونسپل کونسل جناب پرویز قاسمجی اور دیگر موجود تھے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا