English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے پی سی آر کا یک روزہ ورکشاپ ، لاء کے طلبا کو اسکالرشپ دینے کا منصوبہ ، مظلوموں کی آواز بن کر انہیں انصاف کا عزم

share with us

بنگلور 10/ اپریل (فکروخبر/پریس ریلیز)   اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کی طرف سے سنیچر کو  ضلع کے عہدیداران کے لئے  یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے  اے پی سی آر کے کارکنان شریک ہوئے ۔

پروگرام کا آغاز ڈی ایس قاضی  کی تلاوت کلام پاک سےہوا۔ اے پی سی آر ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ اے پی سی آر کے  ریاستی نگراں کار مولانا محمد یوسف کنہی نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے اے پی سی آر کو مظلوموں کی آواز قرار دیا۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی  طرف توجہ مبذول کراتےہوئے مولانا نے کہا کہ محمد ﷺ نے اپنی پوری زندگی کو انسانیت کی بھلائی کے لئےوقف کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی آر کے کارکنان کو آواز دی کہ وہ بھی  دوسروں کی بھلائی کے لئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ  اے پی سی آر انسانی حقوق  کی خلاف ورزی کے خلاف اور مظلوموں کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ   لوگوں کو انصاف دلانے کا کام کررہا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں  جہاں بہت سارے کام کرنے ہیں ، اُس میں دو کام  اہم ہیں، ایک یہ کہ  جو لوگ قید کی مدت ختم ہونے کے باوجود جیلوں میں بند ہیں، اُن کو باہرنکالنے کی کوشش کرنی ہے، اسی طرح  کئی لوگ ایسے ہیں جو جیلوں میں بندہیں  لیکن اُنہیں  پتہ ہی نہیں ہے کہ کیوں ان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح کئی گھر والوں کو معلوم نہیں ہے کہ ان کے افراد خانہ کو کس جیل میں اور کیوں  ڈالا گیا ہے۔ اے پی سی آر کے تمام کارکنان کےلئے ضروری ہے  کہ ایسوں کی خبرگیری کرے اور مظلوموں کی آواز بنیں۔ انہوں نے ایک سال میں ایسے کم از کم دو سو لوگوں کو جیلوں سے باہر لانے  ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی۔ مولانا نے دوسرا اہم کام یہ بتایا کہ   اے پی سی آر نے  امسال لاء  میں ڈگری کرنے کےقریب  سو ملت کے  خواہش مندوں کو  اسکالرشپ دینے کا منصوبہ بنایا ہے، اس سے توقع ہے کہ ہمارے لوگ  قانون کی تعلیم حاصل کرنے  کی طرف توجہ دیں گے۔ انہوں نے مختلف اضلاع سے پروگرام میں شریک ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے  علاقوں میں   ایسے طلبہ کو تلاش کریں جو لاء کرنا چاہتےہوں ۔

پروگرام میں حالات حاضرہ اور  انسانی حقوق  کی تنظیموں  کے رول پر پی یو سی ایل  کے صدر اور سینٹ جوسف کالج بنگلور کے پروفیسر وائی جے راجیندرا نے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ  پی یو سی ایل ، اے پی سی آر اور دیگر حقوق انسانی کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کو ایک ساتھ مل جل کر  کام کرنا چاہئے اور مظلوموں  کو انصاف دلانا چاہئے۔

اس موقع پر ریاست کے مختلف اضلاع سے تشریف فرما ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقہ   میں انجام دی گئی اے پی سی آر کی سرگرمیوں سے  اراکین کو آگاہ کرایا اور اپنی اپنی کمٹیوں کی رپورٹ پیش کیں۔ اکثر ذمہ داران نے بتایا کہ کوویڈ وباء کے چلتے بہت سارا کام  ٹھپ پڑگیا ہے مگر اس کے باوجود   ممکنہ طور پر  مظلوموں کے خلاف  آواز بلند کی جارہی ہے ۔اے پی سی آر ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے  رپورٹس پر  اطمینان کا اظہار کیا۔ پروگرام میں  اضلاع کے ذمہ داران کو سوالات کا بھی موقع فراہم کیا گیا تھا اور ذمہ داران نے تشفی بخش جوابات سے نوازا۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ ریاست کے تمام  28 اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی جاچکی ہیں۔ بعض جگہوں پر  کمیٹیاں بے حد فعال ہیں، بعض کمزور کمیٹیوں کو فعال بنانے کی کوشش جاری ہے۔کئی اضلاع میں  نئے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا جاچکا ہے۔

ورکشاپ میں  معروف آر ٹی آئی کارکن اور اے پی سی آر  کے ریاستی کو۔آرڈی نیٹر  شیخ شفیع احمد نے  آرٹی آئی  کے تعلق سے مفید جانکاری دی اور اے پی سی آر کارکنان پر زور دیا کہ   معصوموں کو انصاف دلانے اور حقوق انسانی کے کاموں کےلئے آرٹی آئی کا بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔  انسانی حقوق کی خلاف ورزی   اور اس کے علاج پر  الٹرنیٹیو لاء  فورم کے ایڈوکیٹ ونئے سری نواس نے مکمل جانکاری فراہم کی۔  ریاستی اے پی سی آر رکن ایڈوکیٹ  محمود قاضی نے  حالات حاضرہ پر گفتگو کرتےہوئے معصوموں  پر ہورہے مظالم پر تشویش  کا اظہار کیا۔ اے پی سی آر کے خازن ایڈوکیٹ عبدالسلام نے  نظامت کے فرائض کے ساتھ ساتھ آخر میں شکریہ ادا کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا