English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ۴ ٹی ایم سی کارکنان کی موت

share with us

:10اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)شمالی بنگال کے ضلع کوچ وہار میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہلوک کی لاش کو کوچ وہار ضلع کے متھابنگا اسپتال منتقل گیا ہے۔مہلوکین میں حمید الحق، منیر الحق، سمیع الحق اور امجد حسین کا نام شامل ہے۔یہ تمام لوگ ترنمول کانگریس کے کارکن تھے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انتخابی کمیشن نے پوری رپورٹ طلب کی ہے۔

مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے  اس واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ "سی آر پی ایف نے آج سیتل کوچی (کوچ بہار) میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ صبح ایک اور موت واقع ہوئی۔ سی آر پی ایف میری دشمن نہیں ہے، لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک سازش کی جاری ہے اور آج کا واقعہ اس کا ثبوت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا