English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریلی میں گستاخ رسول پجاری کے خلاف زبردست مظاہرہ

share with us

:10اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)بریلی میں جماعت رضائے مصطفیٰ نے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ نے الزام عائد کیا کہ نرسنگھانند سرسوتی کے نازیبا بیانات سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اس نے جان بوجھ کر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

جماعت رضائے مصطفیٰ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ مختلف علمائے کرام و رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو پامال کرنا ایک مشغلہ بن گیا ہے اور قرآن پاک و پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنا فیشن بن گیا ہے۔

Massive protest against Narsingh Nand Saraswati in Bareilly

جلسہ میں نرسنگھانند سرسوتی اور شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ نے بریلی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم روانہ کیا۔ میمورنڈم میں نرسنگھانند سرسوتی اور وسیم رضوی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Massive protest against Narsingh Nand Saraswati in Bareilly

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دہلی پریس کلب میں یتی نرسنگھانند نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا