English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر : جمعیت علما ہند کا مطالبہ ، 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے سے لگایا جائے نائٹ کرفیو

share with us

:10اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)رمضان المبارک میں مسجدوں میں تراویح ادا کرنے کی چھوٹ دئے جائے کا مطالبہ ز ور پکڑتا جارہے ۔ اسی سلسلہ میں جمعیت علما مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں کے جمعیت علما کے اراکین نے شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی ، اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا اور زور دے کر مطالبہ کیا کہ مسجدوں میں تراویح ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سیکریٹری جمعتہ علماء مہاراشٹر) نے کہا کہ کورونا سے عوام کی حفاظت کیلئے ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں سخت پابندیاں عائد ہیں اور ایسے میں چند روز بعد رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔ اس سے پہلے کووڈ کے سبب پچھلا رمضان المبارک لاک ڈاؤن میں گزر گیا ۔ ایک سال کی عبادت سے مسلمان محروم ہو گئے ۔ مدارس بند تھے۔ انہوں نے کہا ایک سال میں رمضان کا مہینہ آتا ہے۔ اس مہینے میں ہماری عبادت ضائع نہ ہو۔مولانا نے زور دے کر نگراں وزیر اسلم شیخ سے کہاکہ را ت آٹھ بجے نائٹ کرفیو لگایا جارہا ہے ، کم سے کم اتنا کیا جائے کہ رات 8 بجے کی بجائے رات دس بجے نائٹ کرفیو لگایا جائے ۔ تاکہ ہماری تراویح اور قرآن مکمل ہو سکے..

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا