English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیڈریشن اور ایچ آر ایس کی جانب سے بھٹکل کے نوجوانوں کے لیے ایمرجنسی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل08؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور ایچ آر ایس کی جانب سے بھٹکل کے نوجوانوں کے لیے ایک ایمرجنسی ٹریننگ کا دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد نیو شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے احاطہ میں رکھا گیا جہاں دو روز میں نوجوانوں کو ایمرجنسی حالات میں نوجوانوں کو اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف قسم کی ورزش کے ذریعہ انہیں چاق وچوبند رہنے کے گُر سکھائے گئے۔ 
موقع کی مناسبت سے فیڈریشن کے صدر مولاناعزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ فیڈریشن کے شعبہ سماجی خدمات کے تحت نوجوانوں کو اس کے ذریعہ سے عملی میدان میں آگے بڑھنے کے طریقے بتائے گئے اور خصوصاً ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی روشنی ڈالی اور عملی طور پر بھی بتایا گیا۔ انہوں نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ سے انہوں نے فائدہ اٹھایا اور عملی طور پر بھی وہ بہت سی چیزیں سیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ 
نوجوانوں نے ذمہ داران سے گذارش کی ہے کہ اس طرح کے کیمپ ہر تین ماہ میں منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوان صحیح طور پر تربیت حاصل کرکے قوم وملت کے لیے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا