English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: فیڈریشن کی سماجی خدمات قابلِ تشکر: مخدوم کالونی میں صاف پینے کے پانی کے یونٹ کا قاضی صاحبان کے ہاتھوں عمل میں افتتاح

share with us

بھٹکل08؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے تعاون سے آج مخدوم کالونی میں صاف پینے کے پانی کے یونٹ کا افتتاح قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ 
اس موقع پر امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیلم خطیب ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران فیڈریشن کی سماجی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ مبارکباد ہیں فیڈریشن کے نوجوان جو کھیل کے ساتھ ساتھ پانی جیسی اہم ترین ضرورت کی تکمیل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ مولانا نے کہا کہ بخاری شریف کی روایت میں آیا ہے کہ پیاسے کتے کو پانی پلانے پر زانیہ اور گہنگار کی عورت کی مغفرت کی جاتی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی کی سہولیات مہیا کرانا کس قدر عظیم کام ہے۔ مولانا نے نوجوانوں کے اس اقدام کی بھی سراہنا کی کہ اس یونٹ کا مقصد صرف پانی کی فراہمی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان سودی اداروں کے تعاون سے بھی بچانا جہاں ہمارے لوگ ان کی طرف سے فراہم کیا جانے والا پانی استعمال کیا کرتے تھے۔ مولانا نے پانی کی سہولیات فراہم کرانے والوں کو خوش نصیب قرار دیتے ہوئے اس  خدمت پر ملنے والے اجر کو بھی بیان کیا۔ 
صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ اس سے قبل غوثیہ اسٹریٹ میں صاف پینے کے پانی کی سہولیات عوام کے لیے بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کے تعاون سے فراہم کی گئی تھی۔ اورآج مخدوم کالونی میں دوسرے یونٹ کا افتتاح ہورہا ہے اور ان شاء اللہ سنیچر کے روز مدینہ کالونی میں جناب عتیق الرحمن شاہ بندری کی طرف سے ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قائم کردہ یونٹ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے یونٹ کا قائم کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تعاون درکار ہے۔ 
فیڈریشن کی خدمات پر جماعت المسلمین مخدوم کالونی کی جانب سے جنرل سکریٹری مولانا شعیب جوکاکو ندوی نے سپاس نامہ پیش کیا۔   
نشست کا آغاز مولانا مزمل ہلارے ندوی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جناب مبشر ہلارے نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 
اس موقع پر فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب عمیر سعید رکن الدین، سابق صدر امتیاز ادیاور، سابق جنرل سکریٹری جناب نصیف خلیفہ اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا