English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے امسال فارغ التحصیل طلباء کے وفد نے دفتر فکروخبر کا کیا دورہ ، علمی اور تحقیقی میدان میں طلباء کو آگے بڑھنے پر دیا گیا زور 

share with us

بھٹکل 07؍ اپیل 2021(فکروخبرنیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے درجہ عالیہ رابعہ سے فراغت حاصل کرنے والے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے آج بعد عشاء دفتر فکروخبر کا دورہ کیا۔ 
دفتر فکروخبر میں طلباء کا استقبال کرتے ہوئے رفیق فکروخبر مولوی عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے ان کے سامنے فکروخبر کے مقاصد سامنے رکھے اور صحافتی میدان میں صحیح فکر کے ساتھ دعوتی نقطئہ نظر سے کی جانے والی خدمات کی تفصیلات بھی بیان کی۔ انہوں نے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا پیغام بھی سنایا جس میں وہ ہمیشہ نوخیر قلمکاروں اور فارغ التحصیل طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ طلباء لکھنا شروع کریں،  اس میدان میں آنے سے قبل عام طور پر طلباء گھبراتے ہیں اور اکثروں کی شکایت رہتی ہے کہ کیا لکھا جائے، لیکن لکھنے کا عمل بہت آسان ہے۔ آپ کے ذہن میں کیا ہے پہلے اسے تحریر میں لائیں۔ اس طرح آپ کی تحریروں میں نکھار پیدا ہوتا چلائے گا اور آگے چل کر وہی طالب علم ایک جیّد قلمکار کی حیثیت سے دینی اور دعوتی خدمات انجام دے گا۔ 
مولوی عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے طلباء سے تحریری میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے ادارہ فکروخبر کے شعبہ بزمِ قلم میں شامل ہونے کی درخواست کی ، اور طلبا کی تحریروں کو فکروخبر میں جگہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ طلباء نے شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ تحریری میدان میں وہ آگے بڑھیں گے اور خصوصاً بزمِ قلم کے لیے اپنے مضامین بھی ارسال کرتے رہیں گے۔ 

Whats-App-Image-2021-04-07-at-10-27-02-PM
اس موقع پر فکروخبر کے رفقاء کے ساتھ ساتھ مولوی انور،  مولوی شفیق، مولوی محمد راشد، مولوی محمد داؤد، مولوی براس، مولوی شفیع، مولوی محمد دانش فیض آبادی، مولوی عبداللہ، مولوی محمد طلحہکمٹہ، مولوی اواب اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا