English   /   Kannada   /   Nawayathi

ظلم اور نا انصافی کے خلاف لڑاٸ جاری : سیتاپور لوجہادمعاملہ میں اب تک جمعیۃ علماء کی کوششوں سے دس ملزمین کی ضمانت منظور

share with us

:07اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے قصبہ تمبور کے لو جہاد معاملے میں گذشتہ چار ماہ سے جیل میں مقید مزید 4 مسلم ملزمین کی نچلی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے، ابتک اس معاملے میں جمعیۃ علما ء کی کوششوں سے دس ملزمین کی ضمانت منظورہوچکی ہے جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں،سیتا پور ٹرائل عدالت کے جج بھگوان داس گپتا نے ملزمین اسرائیل ابراہیم، معین الدین ابراہیم، نداف اور پپو عرف صدام کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے پرایڈوکیٹ امریندر سنگھ، ایڈوکیٹ رضوان اور ایڈوکیٹ فرقان خان نے ملزمین کی ضمانت عرضداشت پر بحث کی تھی جس کے بعد عدالت نے چاروں ملزمین کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ، مولانا ارشد مدنی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ نا انصافی اور ظلم کے خلاف لڑاٸ جاری رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا