English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے شاہین اسپورٹس سینٹر کے زیر اہمتام اسلامک کوئز اور استقبالِ رمضان کے عنوان پر منعقد ہوا پروگرام

share with us

بھٹکل06؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) شاہین اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام کل بعد نمازِ عصر وعشاء مخدومیہ جامع مسجد میں اسلامک کوئز اور استقبالِ رمضان کے عنوان پرایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تبلیغ حلقۂ نور کے شبینہ مکاتب کے طلباء کے درمیان دلچسپ کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ مسابقہ میں مسجد سیدنا علی کے طلبانے بازی مارتے ہوئے اول مقام حاصل کیاجبکہ دوم مقام شبینہ مکتب مسجد سعد بن ابی وقاص کو حاصلہ ہوا ۔ شاہین اسپورٹس سینٹر کی طرف سے اوّل و دوم آنے والے گروپ کے ساتھ سوم و چہارم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا
قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اصلاحِ معاشرہ کے تعلق سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں جس میں لوگوں کی آزادی سلب کی جا رہی ہے ،اور قوانین بنانے والے قوانین بنارہے ہیں  لیکن مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ  جاننا ضروری ہے کہ دنیا کا قانون بنانے والا جو ہم سب کا مالک ہے کیا ہم اس کے قوانین پر عمل کررہے ہیں ؟ کیا حقیقت میں شریعت کے مطابق اپنی زندگی گذاررہے ہیں یا اس میں کسی طرح کی کمی بیشی پائی جارہی ہے۔ مولانا نے فجر کی نماز میں مصلیان کی کم تعداد پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔  مولانا نے اصلاحِ معاشرہ کے لیے خود کو بدلنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیسے ہمارے نوجوان روپئے اور پیسوں کو جمع کرنے میں آگے بڑھ رہے ہیں مولانا نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ کبھی اپنے ایمان کے متعلق بھی سوچا ہے ؟

   اس موقع پر مولانا نے حدیث پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ آدمی صبح کے وقت مسلمان رہے گا اور رات ہوتے ہوتے وہ ایمان سے رخصت ہوجائے گا اور رات میں مسلمان ہوگا تو صبح ہوتے ہوتے کافر ہوجائے گا یعنی اپنی دین کا سودا کرے  گا
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی  قاضی جماعت المسلمین منکی  مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے استقبال رمضان کے عنوان پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی مناسبت سے شاہین اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے اسلامی کوئز و معلومات کو طلباء کے اندر اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے ۔ مولانا نے  موضوع کے تعلق سے کہا کہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کے دلوں میں یہ عزم ہونا چاہیے کہ اس مہینہ کو اچھے انداز میں گزارنا چاہیے، مولانا نے مزید کہا کہ انسان کے اعمال کے تین احوال ہوتے ہیں یہ وہ جو اس کی زندگی گزر گئی اور دوسری ابھی گزر رہی ہے اور تیسری آنی والی زندگی  ہے، زندگی کے دنوں کو غنیمت سمجھ کر گزارنے کی کوشش کرنا ہے۔ 
مولانا نے  رمضان کے تعلق سے اعمال کے فضائل  بیان کرتے ہوئے رمضان  میں زیادہ سے زیادہ اعمال کے اہتمام پر زور دیا

پروگرام میں شاہین اسپورٹس سینٹر کی طرف سے شبینہ مکتب میں پابندی سے حاضر ہونے والے طلباء و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیااور اس پروگرام میں جملہ حصہ لینے والے طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا