English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار کوسٹ گارڈ میں دو تیز پٹرولنگ جہاز شامل، بھٹکل سے لے کرماجاڈی کے ساحلی حدود پر رکھیں گے خاص نظر 

share with us

کاروار 05 اپریل2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ضلع کے مغربی ساحل پر نظر رکھنے کے لئے  انڈین کوسٹ گارڈ سروسز (آئی سی جی ایس) نے دو تیز گشت بردار جہازوں کو شامل کرلیا ہے جو اترکنڑا کے ساحل بھٹکل سے لے کر ماجاڈی تک گشت کرنے کے لئے استعمال ہوں گے۔۔
اس سے قبل وہ نیو منگلور میں تھے۔ ان جہازوں کا نام ایجوکیشنل ریفرمر ساویتری بائی پھولے اور مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی کے نام پر رکھا گیا ہے 
کوسٹ گارڈ کے عہدیداروں کے مطابق  یہ جہاز میسرز گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنائے ہیں۔ وہ 35 ناٹیکل تک اپنی رفتار بڑھاسکتے ہیں، 30 ملی میٹر سی آر این بندوق سے لیس ہیں، اور جدید ترین سیٹلائٹ مواصلات اور نیویگیشن سسٹم  بھی ان میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ  ساحل کی نگرانی، گشت کے لئے تیار کیے گئے ہیں اور وہ اتنے واٹر آپریشن کے قابل بھی ہیں۔ یہ دونوں جہاز انسداد اسمگلنگ آپریشن، بحری گشت، ماہی گیری کے تحفظ اور تلاشی اور بچاؤ کے کاموں کے بھی اہل ہیں۔ یہ جہاز کاروار میں کوسٹ گارڈ اسٹیشن کو ایک نئی سمت دیں گے۔ 
اس سے قبل کاروار کے سی برڈ نیول بیس پر میری ٹائم تھیٹر کمانڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے اترکنڑا ضلع میں نیول اڈے کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا