English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ: اڈانی نام لکھنے پر ایرپورٹ اتھاریٹی نے بھیجا نوٹس 

share with us

منگلورو05 اپریل 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ہندوستانی ایر پورٹ اتھارٹی نے ان الزامات کے بعد اڈانی فرم کو نوٹس دیا ہے جس میں کہا گیا  ہے کہ کمپنی نے منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ سمیت تین ہوائی اڈوں پر معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے اپنے برانڈ کو فروغ دیا ہے۔
یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے منگلوورو بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو اڈانی فرم کو 50 سال کی مدت کے لیے سونپ دیا ہے اور یہ فرم ہوائی اڈے کے کام، دیکھ بھال اور ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق معاہدہ کرنے والی ایجنسی ہوائی اڈے کے کسی بھی حصے میں اشتہار کی شکل میں اپنا نام ظاہر نہیں کرسکتی ہے اور اپنے نام کے ساتھ ایرپورٹ اتھارٹی کا لوگو بھی استعمال نہیں کرسکتی ہے اور وہ صرف اشتہار جاری کرتے ہوئے بھی منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ذکر کرنا ہوگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا