English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں 10 اپریل کو منعقد ہوگا مفت آیوردک میڈیکل کیمپ 

share with us

بھٹکل 05؍اپریل2021(فکروخبرنیوز)  عنایت اللہ شابندری فینس کلب کی جانب سے کنداپور امرتیشوری ایجوکیشنل ٹرسٹ اور کنداپور رورل آیوریدک کالج اینڈ اسپتال کے تعاون سے بھٹکل میں پہلی مرتبہ مفت آیورویدک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع پریس کانفرنس  میں جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے دی۔
انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ 10 اپریل 2021 ء بروز صبح دس بجے بھٹکل بس اڈے کے بالمقابل عاقب ولا شادی ہال میں منعقد ہوگا جس میں ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کیمپ بھٹکل میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے جہاں مفت آپ کا چیک اپ کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو کنداپور میں مزید علاج کیا جائے گا۔ 
انہوں نے عوام سے درخواست کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور پہلی فرصت میں اپنا نام ذمہ داروں سے مل کر رجسٹر کرالیں۔ کیمپ کے دوران سوشیل ڈسٹنسنگ کا خیال ضرور رکھیں اور ماسک پہن کر آئیں۔ 
اس موقع پر میونسپل کونسل کے سابق صدر جناب صادق مٹا اور دیگر موجود تھے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا