English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پانچ سالہ بچہ نے چالیس دن میں ناظرہ قرآن مکمل کرکے قائم کی انوکھی مثال 

share with us

 بھٹکل 04؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) مسابقہ(ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ) انسان کو بلندیوں پر فائز کرتا ہے۔ خیر کے کاموں میں مسابقہ مستحسن قرار دیا گیا ہے اور قرآن مجید نے بھی مغفرت اور جنت کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر عزم واستقلال پیدا کرتا ہے ۔ اسی جذبہ کے ذریعہ سالوں میں کیے جانے والے کام مہینوں میں اورمہینوں میں کیے جانے والے کام گھنٹوں میں انجام دیئے جاتے ہیں۔ اسی لیے دنیا میں بھی اکثر مسابقہ کے ذریعہ شوق پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، خصوصاً بچوں کے لیے مسابقہ ان کو زندگی میں بہت آگے لے جاتا ہے۔ 
قرآن کریم کے حفظ او رناظرہ کے مسابقہ مختلف مدارس اور مکاتب واسکول کی جانب سے منعقد ہوتے رہتے ہیں لیکن گھروں میں بھائیوں کے درمیان ہورہے ناظرہ قرآن ختم کیے جانے کا مسابقہ اتنا سود مند اور فائدہ مند ثابت ہوگا یہ وہم وگمان بھی نہیں تھا۔ 
بھٹکل سے تعلق رکھنے والے جناب نجیب قاسمجی کے فرزندان فہمان(08) اور فیحان (05) کے درمیان ناظرہ قرآن کی تکمیل کا مسابقہ چل رہا تھا۔ گھروالے دونوں کی ہمت بندھارہے تھے اور کوشش اور محنت کرنے کی تاکید کررہے تھے لیکن آپ کو سن کو حیرت کی انتہا ہوگی کہ چالیس دن کی قلیل مدت میں پانچ سالہ فیحان نے ناظرہ قرآن مکمل کرلیا۔ ان کے گھر والوں نے فکروخبر کو بتایا کہ دونوں کے درمیان بہت زوروں کا مسابقہ چل رہا تھا۔ ہر وقت ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے تھے اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قلیل مدت میں یہ کام کم سن بچہ نے پورا کرلیا۔ 
رفیق فکروخبر سید ابراہیم اظہر برماور ندوی نےگھر پہنچ کر بچہ کا جائزہ بھی لیا اور خوشی کا بھی اظہار کیا ، ساتھ ساتھ بچہ اور ان کے والدین کی خدمت میں ادارہ کی جانب سے مبارکبادی پیش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا