English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرضے پر زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ ٹیکسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :مصری اداکار

share with us

قاہرہ : 04اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)مصری اداکار نے کئی سال شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اچانک اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ٹیکسی چلانا شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف فنکار شریف خیر اللہ گزشتہ کئی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور تھے اور اب اچانک انہوں نے اپنی فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے تین سال کی بے کاری کے بعد اب ٹیکسی چلانا شروع کردی ہے‘۔

مصری اداکار نے کہا کہ قرضے پر زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ ٹیکسی چلاؤں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شریف خیراللہ نے بی کام کرکے تھیٹر آرٹ کی تعلیم حاصل کی اور پھر ڈراموں اور تھیٹر میں اداکار کرتے رہے اور پھر 2017 آخری ڈرامے میں کام کیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری اداکار کے قرضوں میں گھرنے اور کام نہ ہونے کے باعث ٹیکسی چلانے کے فیصلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا