English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں کورونا کے دوران طلاق کی شرح میں 12.7 فیصد اضافہ

share with us

ریاض: 29مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ نکاح رجسٹر ہوئے جب کہ 57 ہزار طلاقیں بھی ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کے دوران نکاح کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد بڑھی تاہم اس دوران طلاقوں کی شرح میں بھی 12 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ نکاح نامے رجسٹر ہوئے، اور یہ شرح 2019 کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے، جب کہ  2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران طلاقوں میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور اس دوران 57 ہزار سے زیادہ طلاق نامے جاری ہوئے۔

 

محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ شادیاں اگست کے مہینے میں ہوئیں، جب کہ نکاح سب سے زیادہ نکاح الجوف میں رجسٹررڈ ہوئے اور سب سے زیادہ طلاقیں بھی اسی ریجن میں ہوئیں، حدود شمالیہ ریجن دوسرے، حائل تیسرے، ریاض چوتھے اور مکہ مکرمہ ریجن پانچویں نمبر پر رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا