English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی کے نائب امیر اور امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد کا انتقال

share with us

(فکروخبر /ذرائع )دبئی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق شیخ حمدان بن راشد ال مکتوم کا انتقال آج چوبیس مارچ بدھ کے روز ہوا۔ 75 سالہ  شیخ حمدان بن راشد ال مکتوم 1971 میں اس وقت سے یو اے ای کے وزیر خزانہ چلے آ رہے تھے،

وہ تقریبا نصف صدی تک متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے دبئی کو دنیا کے بڑے کاروباری اور اقتصادی مراکز میں سے ایک بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ملک میں تین روزہ سرکاری سوگ منانے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ یو اے ای کی ریاست دبئی میں، جس کے شیخ حمدان بن راشد ال مکتوم نائب امیر تھے، دس روزہ سرکاری سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے حمدان بن راشد کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف اہل خانہ ہی شریک ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا