English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر ہر جگہ یہ بریف کیس اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟

share with us

ماسکو: 23مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)روسی صدر ولادی میر پیوٹن جہاں بھی جاتے ہیں، خواہ وہ ملک سے باہر ہوں یا ملک کے اندر، وہ اپنے ساتھ ایک بریف ساتھ ضرور رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے پیر کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ روسی صدر جہاں بھی جائیں ان کے پاس ہر وقت یہ ’جوہری بریف کیس‘ ہوتا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے کہا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پاس ہمیشہ مواصلاتی ٹولز موجود ہوتے ہیں، جن میں اسٹریٹجک جوہری بریف کیس بھی شامل ہے۔

 

پیسکوف سے جب پوچھا گیا کہ کیا صدر پیوٹن کے پاس روس کے ریجن سائبیریا کے ٹائگا میں تعطیلات کے دوران بھی یہ جوہری بریف کیس تھا؟ تو انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہا جی ہاں کیوں نہیں؟

انھوں نے کہا روسی صدر جہاں بھی موجود ہوں چاہے وہ روس ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک، تمام ضروری مواصلاتی ٹولز بشمول اسٹریٹجک جوہری بریف کیس ہمیشہ ان کے پاس موجود ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بریف کیس کا ایک نہایت نجی نوعیت کا کلیدی کوڈ، اور ایک فلیش کارڈ ہے، اور یہ ہر لمحے نگرانی میں رہتا ہے۔ صدر ولادی میر پیوٹن اس کے ذریعے اسٹریٹجک میزائل فورسز کو کسی بھی وقت ایٹمی میزائل چھوڑنے کا ایک کوڈ کے ذریعے حکم دے سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا