English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرامکو 2020 میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی سعودی آئل کمپنی

share with us

ریاض:22مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) آرامکو 2020 میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی سعودی آئل کمپنی بن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشکل حالات اور وبا کے باوجود آرامکو سال میں سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز لے اڑی، سعودی آئل کمپنی نے 2020 کے دوران 281 ارب ریال منافع حاصل کیا۔

آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے، اس کی لچکدار اور مضبوط مالیاتی پالیسی کامیابی کی وجہ بنی، سعودی آرامکو نے 2020 میں 281 ارب ریال (75 بلین ڈالر) کا منافع شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کیا، جبکہ اس دوران توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر کمپنیوں کے آمدنی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی کمپنی نے زیر استعمال اوسط پونجی پر 13.2 فیصد کا منافع کمایا جو توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ دیگر کے مقابلے میں آرامکو کے قرضوں کا تناسب بھی معمولی رہا۔

کمپنی کے سی ای او امین الناصر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کوروناوائرس نے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں نے مقابلے میں ہم نے سب سے زیادہ منافع کمایا۔

انہوں نے بتایا کہ خام تیل کی کم قیمتوں کے بھی اثرات منڈی پر مرتب ہوئے، آرامکو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب ایمرجنسی اسکیمیں تیار کیے ہوئے ہے، ڈرون حملوں کے باوجود کام کو جاری رکھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا