English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم جنس پرستی گناہ ہے, پوپ فرانس کا نیا بیان پرانے بیان سے بالکل مختلف !

share with us

17مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ویٹیکن سٹی کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے۔

عیسائیوں کے مقدس ترین مقام ویٹیکن سٹی نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کبھی بھی نہ تو ہم جنس پرست افراد کے ساتھ رہنے کی اجازت دے سکتا اور نہ ہی اس کو قانونی تسلیم کرسکتا ہے کیوں کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی، خدا کبھی بھی ایسے گناہ کو معاف نہیں کرسکتا۔

ویٹیکن سٹی نے بیان میں مزید کہا کہ شادی کے بغیر کسی رشتے کو جس میں جنسی عمل شامل ہو کبھی بھی جائز تصور نہیں کیا جاسکتا، ہم جنس پرست افراد کے لیے انفرادی حیثیت میں یقینی طور پر دعا کی جاسکتی ہے اگر وہ چرچ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں تاہم ہم جنس پرست افراد کے ایک ساتھ رہنے کے لیے دعا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کیتھولک چرچ ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ایک ایسا طرز زندگی جو خدا کے بتائے گئے اصولوں سے ہٹ کر ہو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پوپ فرانسس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم جنس پرست افراد خدا کے بچے ہیں لہذا انہیں بھی خاندان میں ایک ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے، انہیں خاندان سے باہر نہیں پھینکا نہیں چاہیے بلکہ ہمیں ان کے ساتھ رہنے کے لیے قانون بنانا ہوگا جس میں یہ قانونی طور پر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا