English   /   Kannada   /   Nawayathi

باپ نے کمسن بچیوں کو بے دردی سے ذبح کردیا

share with us

09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اردن میں سفاک باپ نے اپنی کمسن بچیوں کو چھریوں کے وار کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس تاحال ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم اس سے قبل ہی منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا جبکہ اس کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایات بھی درج کروائی جاچکی تھیں۔

واقعے کے روز وہ علیٰ الصبح اٹھا اور اپنی 2 اور 3 سالہ بیٹیوں کی گردنوں پر چھری پھیر کر انہیں ذبح کردیا۔

اتفاقاً اسی روز ملزم کا بھائی اس سے ملنے پہنچا تو اس نے دروازے پر خون کے دھبے دیکھے، دروازہ چوپٹ کھلا ہوا تھا اور اندر جانے پر اس نے معصوم بچیوں کی لاشیں دریافت کیں۔

چچا نے روتے ہوئے پولیس کو کہا کہ انہیں بکریوں کی طرح ذبح کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اردن میں گزشتہ 5 برس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ ابتر معاشی حالات ہیں۔

سنہ 2018 میں اردن میں گھریلو تشدد کے 24 ہزار جبکہ سنہ 2019 میں 26 ہزار واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا