English   /   Kannada   /   Nawayathi

آن لائن کلاس کے دوران چوری، ٹیچر کی حاضر دماغی نے طالبہ کو بچالیا

share with us

ریاض:07 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی عرب کے حائل ریجن میں معلمہ کی حاضر دماغی نے آن لائن کلاس کے دوران طالبہ کو چور سے بچالیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں آن لائن کلاس کے دوران پرائمری جماعت کی ایک طالبہ نے کلاس کے دوران چیخ کر اپنے ساتھیوں سے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ وہ گھر میں تنہا ہے اور کوئی نامعلوم شخص کھڑکی کھولنے کی کوشش کررہا ہے۔

طالبہ کی جانب سے یہ سنتے ہی مدرستی پلیٹ فارم پر موجود کلاس ٹیچر نے طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہمت سے کام لینے کا کہا اور اسے ہدایت کی کہ فوری طور پر کمپیوٹر کے کیمرے کو کھڑکی کی سمت کردے۔

طالبہ نے معلمہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا جہاں ایک شخص کھڑکی کے ذریعے کمرے میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔

معلمہ نے ٹیلی فون پر طالبہ کے پڑوسیوں سے رابطہ کیا اور انہیں واقعے کے بارے میں بتایا ساتھ ہی طالبہ کو کمپیوٹر کا اسپیکر کھولنے اور چور کی تصویر لینے کی کوشش کرنے کہا تاکہ اس کی شناخت ہوسکے، معلمہ ساتھ ہی طالبہ کو حوصلہ بھی دیتی رہیں۔

اسی دوران طالبہ کے پڑوسی طالبہ کے گھر پہنچے جبکہ چور اس سے قبل ہی وہاں سے فرار ہوچکا تھا، ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا