English   /   Kannada   /   Nawayathi

نومولود کو اگلی سیٹ پر بٹھانا جرم قرار، سعودی محکمہ ٹریفک کی وضاحت جاری

share with us

ریاض :یکم مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی محکمہ ٹریفک نے نومولود کو پیسنجر سیٹ پر گود میں لیکر بیٹھنے کو خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے نومولود بچوں کی دوران سفر سلامتی کےلیے بھی قوانین وضح کیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد نہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔

محکمہ ٹریفک سے شہری نے سوال کیا کہ کیا پیسنجر سیٹ پر بیٹھنے والا شخص نومولود کو اپنی گود میں لیکر بیٹھ سکتا ہے؟ جس پر محکمہ ٹریفک نے نومولود بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانے کو سخت خلاف ورزی قرار دیا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانا ایک تو خلاف ورزیِ قانون ہے دوسرا اگلی سیٹ پر بیٹھنا نومولود بچوں کےلیے خطرناک ہے اور کسی حادثے کے نتیجے میں ان کی جان جانے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

محکمے نے کہا کہ بچوں کو پچھلی سیٹ پر بے بی چیئر پر بٹھانا چاہیے جو بچوں کےلیے مخصوص کی گئی ہے اور اگر ان کی مسلسل نگرانی مقصود ہے تو پیسنجر خود پچھلی سیٹ پر جاکر بیٹھ سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا