English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا بنرجی ایک بار پھر بی جے پی سے ملا سکتی ہے ہاتھ : سی پی ایم رہنما سیتارام یچوری

share with us

:یکم مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے بریگیڈ میدان میں ’مہاجوٹ ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےممتا حکومت اور بی جے پی کو سخت انداز میں نشانہ بنایا ۔یچوری نے کہا کہ بنگال میں ا گلی حکومت سیکولر محاذ کی ہوگی کیوںکہ بنگال کے عوام نے لوٹ مار  اور ذات پات کی سرکار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے عوام جس قدرپریشان ہیں اتنا پریشان آزادی کے بعد کبھی بھی نہیں رہے۔سیتارام یچوری نے کہا کہ’’ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اگر اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت کسی کو بھی نہیں مل سکی تو آ پ کس کے ساتھ جائیں گے۔میں کہنا چاہتاہوں کہ یہ سوال ممتا بنرجی سے کیوں نہیں پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کے ساتھ جائیں گی ۔کیا ممتا بنرجی بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی ۔یہ سوال اس لئے ضروری ہے کہ ممتا بنرجی نے ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کےلئے راہیں ہموار کی ہیں ۔اس لئے زیاد ہ امکان ہے کہ ممتا بنرجی دوبارہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہیں ۔‘‘
 یچوری نے کہا کہ ہم نے بریگیڈ میدان میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ہے مگر آج جو بھیڑ ہے اتنی بھیڑ کبھی نہیں دیکھی ۔یہ بھیڑ تبدیلی کے خواہاںعوام کی ہے ۔ایک طرف ممتا بنرجی ہے جو لوٹ مار کی سرکار ہے ۔ہرطرف رشوت خوری   اور بے ایمانی ہے ۔ دوسری طرف ذات پات اور نفرت پھیلانے والے ہیں ۔یہ دونوں ملک کو تباہ و برباد کردیں گے۔
 کسانوں کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’ گزشتہ دو مہینوں سے کسان احتجاج کررہے ہیں ۔مودی جی کو ان کسانوں سے بات کرنے کی فرصت نہیں ہے ۔یہ ہمارے کسان بھائی کہاں جائیں گے ۔یہ صرف کسان نہیں ہے کہ بلکہ ہمیں غذا فراہم کرنے والے ہیں مگر ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل فہم ہے ۔آخر مودی جی اپنے کارپوریٹ دوستوں کی خاطر لاکھوں کسانوں کی ناراضگی کیوں مول لینا چاہتے ہیں ؟‘‘
 انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ رہی ہیں ۔اس کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جارہا ہے ۔مگر حکومت ذات پات کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب کسان بھائیوں نے دو دھ کی قیمت میں اضافے کا علان کیا ہے ۔ممتا بنرجی  پر تنقید کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے عین قبل ممتا بنرجی نے اقلیتو ں کے فلاح بہبود کےلئے اعلان کیا ہے ۔مگر سو ال یہ ہے کہ وہ۱۰؍ سا ل کیا کررہی تھیں ۔کیا وہ مسلمانوں کو رشوت دینا چاہتی ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا