English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں سب سے زائد اموات

share with us

نئی دہلی:یکم مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے 106 مریضوں کی موت ہو گئی، جن سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ اس دوران مہاراشٹر میں جہاں اس وبا سے 62 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں کیرالہ میں 15 اور پنجاب میں سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ بقیہ 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی 22 اموات ہوئیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15510 نئے کیسز سامنےا ٓئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11288 مریض صحتیا ب ہوئے ہیں، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 86 ہزار 457 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 4116 سے بڑھ کر 1.68 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس وبا سے 106 افراد کی موت ہونے سے مرنے والو ں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 157 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا