English   /   Kannada   /   Nawayathi

پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور ہتھوڑا ،آج پھر بڑھی رسوئی گیس کی قیمتیں

share with us

:یکم مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور اس کو کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ غریب عوام کے لئے مہینے کا پہلا دن ہی بری خبر لے کر آئی ہے۔ آج یعنی یکم مارچ سے تیل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 25 روپے کے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے اور اب یہ قیمت بڑھ کر 819 روپے فی سلینڈر ہو گئی ہے۔

واضح رہے یہ قیمت دہلی کی ہیں۔ دہلی میں پہلے ایک سلینڈر کی قیمت 794 روپے تھی، جو اب 819 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ میں کھانا بنانے والی گھریلو گیس کی قیمت تین مرتبہ بڑھ چکی ہے اور یہ اضافہ 100 روپے سے زیادہ رہا ہے۔ 4 فروری کو 25 روپے، 14 فروری کو 50 روپے اور پھر 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر سے اب تک گھریلو گیس کے سلینڈر پر 225 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں اوپر سے ان بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ سے گھر کا بجٹ بری طرح بگڑتا نظر آ رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر تین ماہ سے زیادہ مدت سے دہلی کی سرحدوں پر کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسان ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں پنچایتوں کا انعقاد کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ وہ نئے زرعی قوانین کو واپس لے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا