English   /   Kannada   /   Nawayathi

ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 7 ہلاک

share with us

رنگون: 28 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے دوران آج پولیس کی فائرنگ سے 7 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ميانمار ميں فوج کی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر طاقت کا استعمال کیا گیا، پوليس کی فائرنگ سے مزید 7 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

mayanmar police firing arrest

 

یہ خبر پڑھیں : اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار

پولیس کے تازہ کريک ڈاؤن ميں 7 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد دو فروری سے شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ پوليس نے رنگون سميت کئی ديگر شہروں ميں مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی اور چند مقامات پر فائرنگ بھی کی۔

mayanmar police firing police shelling

یہ خبر بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلیاں، 70 اسپتالوں میں ہڑتال 

مظاہرین جمہوری حکومت کی بحالی اور اسیر معزول رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں شفاف الیکشن کروائے جائیں گے۔

mayanmar police firing arrest 1

واضح رہے کہ ميانمار ميں يکم فروری کو فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر ليا تھا اور تب سے ملک گير سطح پر احتجاجی مظاہرے جاری ہيں۔

mayanmar police firing arrest 2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا