English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے ساتھ ایسا سلوک تو انگریزوں نے بھی نہیں کیا :کیجروال کی مودی سرکار پر تنقید

share with us

:28 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)یوپی کے میرٹھ میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریال نے کہا، ’’مرکز کے تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لیے موت کا فرمان ہیں۔ حکومت ان کی زمینیں چھین کر 3-4 سرمایہ داروں کو سونپنا چاہتی ہے۔ کسان اپنے ہی کھیت پر مزدور بن کر رہ جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ یہ کسانوں کے لیے کرو یا مرو کی صورت حال ہے۔‘‘

اروند کیجریوال نے دہلی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی کسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کو منصوبہ بند قرار دیتے ہویے کہا، ’’کئی لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ کسانوں کو دانشتہ طور پر غلط راستہ دکھایا گیا، چونکہ انہیں راستوں کا پتا نہیں تھا۔ جنہوں نے لال قلعہ پر پرچم لہرایا وہ بی جے پی کارکن تھے۔ ہمارے کسان کچھ بھی ہو سکتے ہیں مگر غدارِ ملک نہیں۔‘‘

کیجریوال نے کہا، ’’بی جے پی حکومت نے کسانوں پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے مقدمے درج کرا دیے۔ اتنی جرأت انگریزوں نے بھی نہیں کی تھی۔ یہ کسانوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا