English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا رپورٹ لازمی ، دلھا اور دلھن کی بڑھیں مشکلیں

share with us

مڈیکیری 28؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز) کیرلا میں کورونا کے معاملات بڑھنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کرناٹکا حکومت نے وہاں سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کے لیے بہتر گھنٹے کے اندر والی کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی ہے جس کی وجہ سے کئی عام زندگی پر اس کا کافی اثر پڑا ہے اور بعض معاملات میں لوگوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔ 
اسی طرح کی ایک پریشانی میں ایک جوڑا بھی پھنسا ہوا ہے جس کی یکم مارچ کو مڈیکیری میں شادی ہونے والی ہے لیکن دلھے کے گھر والوں کے پاس کوروناکی منفی رپورٹ نہ ہونے سے وہ کرناٹکا میں داخل ہونے کے بارے میں بار بار سوچنے پر مجبور ہیں۔ 
اتوار کے روز سرکاری لیباریٹیز بند رہنیکی وجہ سے انہیں اب لامحالہ نجی لیباریٹیز سے کورونا چیک کروانا پڑے گا جس کے لیے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ 
ڈائجی ورلڈ میں نشر خبر کے مطابق نجی لیباریٹیز میں ایک شخص کے کورونا ٹیسٹ کے لیے 2500 روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں اور پندرہ افراد کے لیے انہیں 35000 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ 
اب دلہن کے گھر والوں نے ضلع انتظٓامیہ سے درخواست کی ہے کہ دلھے کے گھر والوں کو بغیر کورونا رپورٹ کے کرناٹک میں داخلہ کی اجازت دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا