English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل انڈیا آ ئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن (آئیٹا) کے قومی صدر کا انتخاب 

share with us

حیدرآباد 28؍فروری 2021(فکروخبر/پریس ریلیز) حیدرآباد کے جامعتہ الھدی پہاڑی شریف پر آ ئیٹا کا دو روزہ قومی اجلاس بتاریخ 26-27فروری 2021کو منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے ریاستی مشاورتی کونسل کے ارکان شریک رہے۔
آ ئیٹا کے دستور کی دفعہ7 اور 19 کی روشنی میں آ ئیٹا کی چار سالہ میعاد 2021 تا 2024 کے لئے محترم شیخ عبد الرحیم  مہاراشٹرا بحیثیت قومی صدر کے انتخاب عمل میں آ یا، اسکے علاوہ محترم مختار احمد کوتوال کرناٹک اور محترم مرشد علی دہلی ان دنوں احباب کا بحیثیت نائب صدور کے اورمحترم میر ممتاز علی تلنگانہ کا جنرل سکریٹری کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔
اسوسیشن کے مختلف شعبہ جات کے لئے کل چھ سکریٹریز کا تقرر کئے گئےجس میں محترم یسین ذکی اتر پردیش،محترم
آیت اللہ مغربی بنگال،محترم خالد قیصری آ ندھرا،محترم جنید مہاراشٹرا،محترم ابو طاہر ٹامل ناڈو شامل ہیں۔
اس مرکزی انتخابی کاروائی کے اسی ہاؤس میں تمام ہی ریاستی کونسل کے ارکان نے اپنے حلقہ انتخاب سے اپنی اپنی ریاست کے لئے اپنے صدر ریاست کا انتخاب کیا جس میں کرناٹک کے لئے محترم رضا مانوی  منتخب ہوئے  اور محترم محمد یسین بگبا کا ریاستی سکریٹری کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔
کرناٹک کی ریاستی ٹیم خواتین اسٹیٹ کنوینر کا تقرر بھی کیا گیا۔جسمیں شمالی کرناٹک کے محترمہ بلقیس فاطمہ بیدر اور جنوبی کرناٹک کے لئے محترمہ نسیمہ افسری بنگلور ہیں۔
ریاست کرناٹک کے مقامی اور ضلعی صدر کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے  جو28 فروری تا 7مارچ تک تکمیل کو پہنچے گا انشاء اللہ۔انتخابات کے اختتام کے بعد مرکزی پالیسی اور پروگرام مرتب کی جائیگی  جس کی روشنی میں تمام ریاستیں اپنا اپنا پروگرام ترتیب دیں گے۔ انشاء اللہ
اجلاس کے اختتام پر نو منتخب قومی صدر نے محترم عبد الرحیم نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آ ئیٹا تعلیمی میدان میں جس مقصد کے پیش نظر جدوجہد کرنے مصروف ہے اس کی حصولیابی کے لئے ممبران اسوسیشن کی قربانی اور اپنی اصلاح و تربیت کے ساتھ تمام ہی اساتذہ کو اجتماعیت سے وابستہ کرنے اور سماج میں انقلابی روح پھونکنے کے لئے کمر کس لینا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا