English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنگسگور کے گورگنٹا مقام پر نورانی کمیٹی نے منعقد کیا مفت ختنہ کیمپ، دو سو بچوں نے کیمپ سے اٹھایا فائدہ 

share with us

لنگسگور 28؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز)  تعلقہ کے گورگنٹا نامی مقام پر آج نورانی کمیٹی کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ سرکاری اسکول گورگنٹا میں منعقد کیا گیا تھا جس میں نورانی کمیٹی کے ذمہ داران اور گرام پنچایت ممبران کے علاوہ علاقہ کے ذمہ داران وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نورانی کمیٹی فلاحی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتی ہے اور آج کا یہ مفت ختنہ کیمپ بھی اسی کی  ایک کڑی ہے اور امید ظاہر کی کہ وقتاً فوقتاً کمیٹی کی جانب سے مختلف سماجی اور فلاحی پروگرام منعقد کئے جاتے رہیں۔ جناب ماسٹر سلیم صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ اس کیمپ سے تقریباً دو سو بچوں نے فائدہ اٹھایا۔ بچوں کے والدین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  نورانی کا کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کے ذمہ داران اور ممبران کو ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔ پروگرام راجہ سومناتھ نائک کی صدارت میں منعقد ہوا، ان کے علاوہ راجہ سرینواس نائک، جناب الحاج لعل احمد صاحب، ہٹی ضلع پنچایت ممبر امجد حسین صاحب، جناب آصف علی، شیخ کمال پاشا، محبوب، سلیم، محمد علی، آشق وکیل،گرام پنچایت ممبر اسماعیل، گرام پنچایت ممبر بابو صاحب اور نورانی کمیٹی کے ممببران بھی موجود تھے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا