English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ پر 61.02 لاکھ روپئے کا سونا ضبط، دو مسافر گرفتار

share with us

منگلورو25 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم حکام نے ایک کلو سونا ضبط کرلیا جو دو مسافروں کے ذریعہ ایمرجنسی لائٹس کی بیٹریوں کے اندر چھپا ہوا تھا اور پیسٹ شکل میں اسمگل کیا جارہا تھا۔ ضبط شدہ سونے کا مجموعی وزن 1.267 کلوگرام ہے جس کی مالیت 61.02 لاکھ روپے ہے۔
پہلے واقعے میں کاسرگوڈ کے مقیم عبد الرشید  کو 23 فروری کو ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا میں بیت الخلا کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے پاؤڈر کی شکل سونے کو اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ پتلون میں چھپائے ہوئے نیلے رنگ کے کالریڈ ٹیپ سے لپٹے پلاسٹک کور میں رکھے گئے مجموعی وزن 825 گرام 638 گرام سونا ضبط کرلیا گیا، جس کی مالیت 30,75,160 روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
دوسرا مسافر عبد الناسد پالیکر موسیٰ کے پاس سے قلم کے اندر چھپا سونا ضبط کرلیا ہے  جس کا وزن 629.3 گرام ہے اور اسکی مالیت 30,26,933 روپے ہے۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا