English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرعی بیداری کے لئے ویب سیریز بنانے کا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لیا فیصلہ

share with us

 

:25 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام میں بیداری لانے کے لئے ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی زیرصدارت ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے 45 ارکان نے شرکت کی۔

ورچول میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے سینئر وکلاء اس شریعت بیداری ویب سیریز میں مدد کریں گے اور وکلاء کو شرعیہ کی صحیح معلومات دیں گے۔ اجلاس میں ویب سیریز کی تجویز ڈاکٹر اسماء زہرا نے پیش کی، جس پر سب نے شرعی بیداری ویب سیریز بنانے پر اتفاق کیا۔

ظفریاب جیلانی نے معلومات دی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور سینئر ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ اس ویب سیریز کو بنانے کا مقصد ان جونیئر وکلاء کو منسلک کرنا اور آگاہ کرنا ہے جو شرعی اصولوں کو جاننا چاہتے ہیں یا الجھن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر وکلاء اور علمائے کرام یہ کام کریں گے، تاکہ شرعی بیداری ویب سیریز بنائی جاسکے اور سب کو شریعت کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام میں بیداری لانے کے لئے ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی زیرصدارت ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے 45 ارکان نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا