English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال اویسی کی انٹری سے خوفزدہ ٹی ایم سی ، اویسی کو نہیں ملی ریلی کی اجازت

share with us

:25 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)آج کولکتہ میں ہونے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کی پہلی ریلی منسوخ کردی گئی ہے، کیونکہ سٹی پولیس نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

اویسی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز شہر کے اقلیتی علاقے میٹیابروز میں جلسے سے کرنے والے تھے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری ضمیر الحسن نے کہا کہ پولیس نے انہیں ریلی کے لئے اجازت نہیں دی۔

“ہم نے اجازت کے لئے 10 دن پہلے درخواست دی تھی۔ لیکن آج ہمیں پولیس کے ذریعہ اطلاع ملی کہ وہ ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکمران ٹی ایم سی کی اس طرح کی تدبیروں سے ہم نہیں گھبرا سکتے۔ ہم بات چیت کریں گے اور جلد ہی کسی پروگرام کی تازہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب کولکتہ پولیس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ادھر ٹی ایم سی نے ریلی کی منسوخی میں کسی بھی طرح کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان سوگاٹا رائے نے کہا ، "اے آئی ایم آئی ایم کے ذریعہ منعقدہ ریلی کی اجازت نہ دینے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے جو بنگال میں بی جے پی کی "پراکسی" کے سوا کچھ نہیں ہے۔"

اویسی، جنہوں نے 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی عمدہ کارکردگی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ بنگال کا الیکشن لڑیں گے۔ وہ فرفرا پورہ شریف کے عالم دین عباس صدیقی کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ، جنہوں نے حال ہی میں انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کو لانچ کیا تھا۔

مغربی بنگال کے 294 ارکان والی اسمبلی کے انتخابات اپریل-مئی میں ہونے کا امکان ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا