English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: وھاٹس اپ کے ذریعہ پھیل رہی برائیوں کے خاتمہ کے لیے بھٹکل وھاٹس اپ گروپ ایڈمن پرعزم، مختلف گروپ اڈمنز کی نشست میں کئی تجاویز منظور، ایڈہاک کمیٹی بھی تشکیل

share with us

بھٹکل24؍فروری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل اور اطراف کے مختلف وھاٹس اپ گروپ ایڈمن کے ایڈمنز کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل وھاٹس اپ ایڈمن گروپ کی ایک نشست جناب قمر سعدا صاحب کی رہائش گاہ میں کل رات بعد عشاء منعقد کی گئی جس میں فیڈریشن کے ذمہ داران سمیت مختلف علماء کرام نے بھی شرکت کی اور وھاٹس اپ کے ذریعہ انتشار پھیلنے والے گمنام پیغامات کی روک تھام، اسی طرح اس کے ذریعہ سے وجود میں آنے والی برائیوں کے خاتمہ کے لیے مختلف تجاویز بھی منظور کی گئیں۔ نشست میں بھٹکل وھاٹس اپ ایڈمن گروپ کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے ایڈکاک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کا کنوینر جناب سالم شاہ بندری کو منتخب کیا گیا۔ 
اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے امام وخطیب جمعہ مسجد احمد سعید مولانا جعفر ندوی نے سوشیل میڈیا کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ اب پوری دنیا گویا سمٹ کر رہ گئی ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم فرد سے رابطہ جہاں کیا جاسکتا ہے وہیں اس کے ذریعہ سے تعلیمی اور دعوتی میدان میں بھی خدمات انجام دی جاسکتی ہیں۔ مولانا نے کم وقت اور کم قیمت پر ڈھیر سارے کام کرنے کے عملی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا اب تجارت کا بھی مرکز بن گیا ہے اور اس کے ذریعہ سے معاشی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں لیکن ہمیں اس کے دوسرے پہلو پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے نقصانات سے خود بچتے ہوئے دوسروں کو بھی بچانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہمیں اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ہم جو کچھ دے رہے ہیں اس کے نتائج کیا برآمد ہوں گے۔ 
مولانا زبیر صاحب ندوی نے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے بھی دعوت کے لیے  اس زمانہ کا بہترین راستہ اختیار کیا تھا، اس کے ذریعہ ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہم بھی شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے موجودہ دور کا سب سے کار آمد ذریعہ اپنائیں۔ مولانا نے کہا کہ وھاٹس اپ کے فوائد اور نقصانات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمیں برائیوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے ہوں گے اور دوسروں کے معاملات میں تجسس کے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرنی ہوں گی۔ 
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے کہا کہ جس کام کے عزائم کو لے کر ہم لوگ اٹھے ہیں وہ وقت کا اہم کام ہے اور یہ باقاعدہ منظم انداز میں کیا جانا چاہیے۔
نشست کی صدارت کررہے جناب قمر سعدا صاحب نے یہ فتنے کا دور ہے، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ بخوبی ہوگیا ہے کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ کیا خرابیاں معاشرہ میں پنپ رہی ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے ہمیں پہلے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔  
ان کے علاوہ مختلف ذمہ داران نے بھی اپنا مفید آراء پیش کرتے ہوئے اس وھاٹس اپ ایڈمن گروپ کو فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جس کو ذمہ داران نے غوروخوض کے بعد لاگو کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 
ایڈہاک کمیٹی 
کنوینر : جناب سالم شاہ بندری 
نائب کنوینر: جناب عبدالباسط ایئکیری ، مولوی انعام الحسن ملپا 
معاون کنوینر: ہدایت اللہ مداس مرڈیشور، مولوی تعظیم قاضی ندوی منکی 
محاسب وخازن: مولوی مفتی عبدالنور فکردے ندوی 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا