English   /   Kannada   /   Nawayathi

زندگی کی پہلی برف باری دیکھ کر بچہ اچانک موت کی نیند سوگیا

share with us

واشنگٹن :24 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں 11 سالہ بچہ زندگی کی پہلی برف دیکھ کر ہائپوتھرمیا میں مبتلا ہوکرچل بسا۔

امریکی ریاست ٹیکساس سمیت متعدد ریاستیں ان دنوں شدید سردی اور برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے اور ساتھ درجنوں افراد کی جان بھی لے لی ہے۔

گزشتہ روز ریاسٹ ٹیکساس میں ایک 11 سالہ بچہ اپنی زندگی کی پہلی برف باری دیکھنے کے بعد اس وقت دنیا سے چل بسا، جب موبائل ہوم (گاڑی میں بنے گھر) میں اچانک بجلی کی بندش ہوئی اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ڈاکٹرز اور والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو موت سے قبل کسی قسم کی کوئی شکایت یا بیماری نہیں تھی، وہ پیر کی شام زندگی کی پہلی برف باری دیکھ کر رات کو اپنے بستر پر سونے گیا اور پھر صبح نیند سے جاگا ہی نہیں۔

ماں نے اگلی صبح اپنے بیٹے کو مردہ حالت میں دیکھ کر 911 پر اطلاع دی، جس کےبعد پولیس اور میڈیکل ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بچہ شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں گیا، کیونکہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر تھا وہ ایک موبائل ہوم ہے  اور بچہ شدید سردی میں ایک کمبل اوڑھ کر سورہا تھا کہ ایسے میں بجلی بھی چلی گئی جس کے باعث گھر کو گرمائش پہنچانے کا نظام رک گیا۔

واضح رہے کہ ہائپوتھرمیا ایسی میڈیکل کنڈیشن ہیں جس میں جسم کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ (95 ف) سے نیچے گرجاتا ہے (جسم کا اوسط درجہ حرارت 98.6 ف ہے) تو جسمانی اعضا سہی طرح کام نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے اور گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں۔

ہائپو تھرمیا ایک جان لیوا بیماری ہے، عام طور پر یہ کیفیت بے انتہا ٹھنڈی جگہ پر زیادہ دیر رکنے یا ٹھنڈے یخ پانی میں تیرنے سے طاری ہو جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا