English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کو صاف صفائی میں ملا ملکی سطح پر اکیاون واں مقام، پانی کے پروجیکٹ کے لیے سو کروڑ روپئے منظور ہونے کی توقع

share with us

بھٹکل24؍فروری 2021(فکروخبرنیوز) سال 2020 میں جالی پٹن پنچایت نے صاف صفائی کے لحاظ سے ملک کے ساؤتھ زون میں اکیاون واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ 
جالی پٹن پنچایت کے چیف آفیسر اجئے نے فکروخبر کو بتایا کہ یہ یہاں کے عوام کے لیے بڑی خوشی کا موقع ہے کہ ملک کے ساؤتھ زاؤن میں صاف صفائی میں جالی پٹن پنچایت کو اکیاون واں مقام حاصل ہوا ہے۔ اب سال 2021 میں عوام کو چاہیے کہ پہلے کے مقابلہ میں زیادہ صاف صفائی کا لحاظ رکھیں اور بہتر نتائج کے لیے اپنا تعاون پیش کریں۔ انہوں نے سٹی زین فیڈ بیک میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ امسال ہم سب مل کر اس بات کی کوشش کریں کہ ہمیں اب پہلے مقام میں پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوجے ڈی کا کام اگر مکمل طور پر کامیاب رہا تو پانی کا ایک بڑا پروجیکٹ ہمیں مل سکتا ہے اور اس کے ذریعہ سے پانی کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملنے کی امید ہے اور اس کے لیے سو کروڑ روپئے کا پروجیکٹ ہوگا جو ریاستی اورمرکزی حکومت کے تعاون سے تیارہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا