English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلتی واشنگ مشین میں کودنے والا بچہ ہلاک

share with us

23 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)نیوزی لینڈ میں ایک کم عمر بچہ چلتی ہوئی واشنگ مشین کے اندر پھنس کر ہلاک ہوگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنٹ لوڈ واشنگ مشین جس کا دروازہ سامنے کی طرف ہوتا ہے بچوں کے لیے ایک خطرہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اس واقعے کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شام 5 بجے ایک بچے کے واشنگ مشین سے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچے کو اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا، بچہ مشین کا دروازہ کھول کر اس وقت اس کے اندر داخل ہوگیا جب مشین چل رہی تھی۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ سوگوار ہوگئے اور والدین کے دکھ میں شریک ہونے کے لیے ان کے گھر پر جمع ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنٹ لوڈ واشنگ مشین جس کا دروازہ سامنے کی طرف ہوتا ہے بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اس طرح کی واشنگ مشین بچوں میں تجسس پیدا کرتی ہے اور وہ اسے دیکھنے کے لیے اس کے اندر کود جاتے ہیں۔

اندر جانے کے بعد وہ پھنس سکتے ہیں اور ان کا دم گھٹ سکتا ہے یا کوئی بڑا لاعلمی میں مشین چلا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہر سال 5 سال سے کم عمر 3 ہزار کے قریب ایسے بچوں کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا جاتا ہے جو واشنگ مشین سے کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں والے گھر میں ایسی واشنگ مشین رکھتے ہوئے اہل خانہ کو بہت محتاط رہنا چاہیئے، انہیں چاہیئے کہ لانڈری روم کا دروازہ مستقل بند رکھیں اور استعمال کے وقت بھی نہایت دھیان سے کپڑے دھوئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا