English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان یونین ہریانہ کے جنرل سکریٹری قاتلانہ حملہ میں بال بال بچے

share with us

چنڈی گڑھ:23 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری جس تیج سنگھ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب جس تیج سنگھ اپنی گاڑی سے احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملاقات کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے پہوا نامی مقام کے قریب واقع ٹول پلازہ پر ان پر فائرنگ کی گئی۔

جس تیج سنگھ ہریانہ کے وزیر زراعت رہ چکے مرحوم جسوندر سنگھ کے بڑے بیٹے ہیں اور راکیش ٹکیت کی بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری ہیں۔ ڈی ایس پی گورمیل سنگھ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا، جسے وہ خود ہی چلا رہے تھے۔ اس کے بعد حملہ آوروں میں سے ایک نے قریب سے گولی ماری، تاہم گولی ان کو نہیں لگی۔

پولیس نے بتایا کہ فارینسیک ٹیم نے کار کو تفتیش کے لیے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں راکیش ٹکیت اور دوسرے کسان رہنماؤں کو ایک ویڈیو کے ذریعہ دھمکی دی گئی تھی۔ کسی نامعلوم شخص نے کسان قائدین کو یہ ویڈیو بھیجی تھی۔ خیال رہے کہ ملک بھر کے کسان گزشتہ تین ماہ سے مرکزی حکومت کے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران کسان رہنماؤں کو مختلف دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا