English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں پسماندہ طبقہ کا سخت احتجاج، برہمانند سرسوتی سوامی نے مطالبہ نہ ماننے پر مزید احتجاج کا دیا انتباہ ، سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بھی کہی بات 

share with us

بھٹکل 22؍فروری2021(فکروخبرنیوز)2A میں کسی بھی نئے سماج کو پسماندہ طبقات میں شامل نہ کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر آج شہر میں ہیتھا رکشنا ویدیکے کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس میں تقریباً بیس ذاتوں کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔ یہ احتجاج پرورگا کاسموڈی کٹے سے ہوتے ہوئے چوتنی اور پھول بازار سے گذر کر مین روڈ شمس الدین الدین سرکل سے ہوتے ہوئے ساگر روڈ پر واقع پولیس گراؤنڈ پہنچا جہاں احتجاجی ریلی سے کئی لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبہ کو نہیں مانا گیا تو اس سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ 
اجیرے کے براہمانند سرسوتی سوامی جی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ انہیں پسماندہ طبقات کا حق چھیننا نہیں چاہیے، امبیڈکر کے آئین کے آرٹیکل 3،2 کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔ آرٹیکل 3 کے تحت غریبوں، انتہائی پسماندہ افراد کے حقوق کو محفوظ رکھنے کا حق فراہم کیا گیا ہے۔ انہو ں نے اس کانفرنس کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا تو ریاست میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ 
ڈاکٹر شریپاد شیٹی نے کہا کہ ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی  اور میں نے پسماندہ طبقہ کے ایک رکن کی حیثیت سے اس احتجاج میں شرکت کی ہے ، انہو ں نے کہا کہ آپ کوکھڑے ہوکر اس لڑائی کی ریڈھ کی ہڈی بننا ہوگا 
سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک نے تجاویز پیش کی، اس موقع پر سورج سونی، بھیمنا نائک، سبھاش شیٹی اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا